ٹی وی دیکھنے کی شرعی حیثیت

 

 

سوال: کیا ہم مسلمان ٹیلیویژن دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعاً اس کی کیا حیثیت ہے؟

جواب از ڈاکٹر محمد حمیداللہ:
یہ مسئلہ شاید اختلافی بن جائے گا، اس بنا پر کہ فوٹوگراف کو ہمارے بعض علماء جیسے مصر کے محمد عبدہ کہتے ہیں کہ جائز ہے، بعض مجھ جیسے جاہل کہتے ہیں کہ ناجائز ہے، ٹیلی وژن میں بھی فوٹو آتا ہے تو میری رائے میں وہ ناجائز ہوگا۔ اگر محمد عبدہ کی آپ تقلید کرنا چاہیں تو وہ جائز ہوجائے گا۔ لیکن میں بھی اور وہ بھی اس بات پر متفق ہوں گے کہ ٹی وی کا استعمال فحش اغراض کے لیے اور ایسی چیزوں کے لیے جن کا مقصد تعمیری نہیں تخریبی ہے، نہیں ہونا چاہئے۔
(خطباتِ بہاولپور از ڈاکٹر محمد حمیداللہ : خطبہ نمبر۱۱)

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.